ہمارا تعارف

الحمد للہ عزوجل!
الدین نصیحۃ فاؤنڈیشن ویلفیئر ٹرسٹ کی بنیاد شبِ پیر، 19 ربیع الاول 1435ھ بمطابق 19 جنوری 2014ء، نمازِ عشاء کے بعد مدینہ منورہ، مسجدِ نبوی ﷺ کے پُرنور ماحول میں رکھی گئی۔

اس بابرکت موقع پر فاؤنڈیشن کے بانیان نے اخلاص، للّٰہیت اور جذبۂ خدمت کے ساتھ امتِ محمدیہ ﷺ کی فلاح و بہبود، دینی و سماجی خدمت، اور ضرورت مند افراد کی ہر ممکن معاونت کا عزمِ مصمم کیا۔

اسی عہد کی برکت سے الدین نصیحۃ فاؤنڈیشن ویلفیئر ٹرسٹ آج بھی تعلیم، صاف پانی کی فراہمی، کفن و تدفین، فلاحی منصوبوں اور دیگر انسانی خدمت کے شعبوں میں اپنی استطاعت کے مطابق خدمت انجام دے رہی ہے، اور اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کو اپنا اولین مقصد سمجھتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے ساتھ اس خدمت کے سفر میں تعاون کرنا چاہتے ہیں یا مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔

اوپر تک سکرول کریں۔