
امدادِ معذورین
ضرورت مند معذور افراد کی مدد، ہماری ذمہ داری
الدین نصیحۃ فاؤنڈیشن معاشرے کے ایسے افراد کی خدمت کے لیے کوشاں ہے جو جسمانی معذوری یا بیماری کی وجہ سے روزمرہ زندگی میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ ہم مخیر حضرات کے تعاون سے مستحق افراد کو ضروری طبی و امدادی سامان فراہم کرتے ہیں تاکہ ان کی زندگی نسبتاً آسان اور باوقار بن سکے۔
ہماری خدمات
- وہیل چیئر کی فراہمی
- مریضوں کے لیے بیڈ
- پاٹی چیئر (کموڈ چیئر)
- بیساکھیاں اور واکنگ ایڈز
- دیگر ضروری معاون آلات (ضرورت اور دستیابی کے مطابق)
آپ کا تعاون
آپ کا عطیہ کسی معذور یا بیمار شخص کی زندگی میں آسانی اور امید پیدا کر سکتا ہے۔ آئیں، خدمتِ انسانیت کے اس کارِ خیر میں ہمارا ساتھ دیں۔